علاج کیلئے رقمی امداد پر ریاستی وزیر کے سری ہری سے اظہار تشکر

   

Ferty9 Clinic

اوٹکور۔ 8 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر اوٹکور کے حافظ و مولوی عبدالرحمن دیسائی کی والدہ محترمہ نمس ہاسپٹل، حیدرآباد میں زیر علاج ہیں۔ محترمہ کو علاج و معالجہ کیلئے ریاستی وزیر واکٹی سری ہری و ایم ایل اے حلقہ اسمبلی مکتھل نے 6 لاکھ روپئے کا چیک دیا تاکہ بروقت علاج کی سہولت ہوسکے۔ مولانا حافظ مولوی عبدالرحمن دیسائی نے سری ہری سے اظہار تشکر کیا۔ نمس دواخانہ حیدرآباد میں اوٹکور سے وفد کی شکل میں محمد مقیم نوازالحق، محمد آصف اور دیگر نے عیادت کی اور محترمہ کو خون کی ضرورت پڑنے پر نوجوانوں نے اپنے اپنے خون کا عطیہ دیا۔ مولوی عبدالرحمن دیسائی نے اس طرح انسانی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔