علاج کیلئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیک کی حوالگی

   

بھینسہ۔ 15۔ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نرمل بی آر ایس صدر و رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی قیامگاہ واقع بھینسہ منڈل کے موضع دیگاوں میں بھینسہ شہر کی متوطن یاسین بی روجہ مرحوم محبوب خان نامی خاتون کو علاج و معالجہ کے لئے منظورہ سی ایم ریلیف فنڈ کا چیک افراد خاندان کے حوالے کیا گیا جس کی منظوری کے لئے بھینسہ کے سینئر بی آر ایس قائد عبدالاحد اور عبدالواسیع رسول سابق ٹاؤن بی آر ایس یوتھ صدر نے مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی سے نمائندگی کی تھی جس پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 55 ہزار روپیئے منظور کروائے اور بھینسہ کے بی آر ایس سینئر قائد عبدالاحد و دیگر کو اپنی قیامگاہ طلب کرتے ہوئے منظورہ چیک حوالے کیا جس پر استفادہ کنندگان کے افراد خاندان نے حکومت تلنگانہ اور رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ اس دوران بھینسہ کے عبدالاحد اور رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال عمل میں آیا۔ اس موقع پر بھینسہ لاری اونرس یونین کے ذمہ دار رحیم خان اور ایوب خان شامل تھے۔