علاقائی جماعتوں کی آمدنی میں بی آر ایس سرفہرست

   

ترنمول کانگریس دوسرے اور ڈی ایم کے تیسرے نمبر پر
حیدرآباد ۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) ملک میں سب سے زیادہ آمدنی والی علاقائی جماعتوں میں بی آر ایس سرفہرست ہے۔ تمام علاقائی جماعتوں کی آمدنی 1740.48 کروڑ ہے جس میں بی آر ایس کی آمدنی 737.67 کروڑ ہے۔ بی آر ایس کے پاس 42.38 فیصد فنڈز ہیں۔ اے ڈی آر کی مالیاتی سال 2022-23ء کیلئے علاقائی جماعتوں کی آمدنی اور اخراجات پر رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ اے ڈی آر نے یہ رپورٹ سال 2022-23ء کیلئے ملک کی 57 علاقائی جماعتوں میں سے 39 جماعتوں کی آڈٹ رپورٹس کی بنیاد پر تیارکی ہے۔ ترنمول کانگریس 333.45 کروڑ آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 214.3 کروڑ کے ساتھ ڈی ایم کے تیسرے نمبر پر ہے۔ بی جے ڈی 181 کروڑ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور 74.78 کے ساتھ وائی ایس آر کانگریس پانچویںمقام پر ہے۔ ماباقی 34 علاقائی جماعتوں کی آمدنی 199 کروڑ ہے۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس کے مطابق ملک کی سیاسی جماعتوں نے مالیاتی سال 2022-23ء کے دوران 2797.35 کروڑ روپئے کے انتخابی بانڈز اکھٹے کئے ہیں جس میں قومی جماعتوں کو 1510.61 کروڑ (54 فیصد) اور علاقائی جماعتوں کو 1285.82 کروڑ (46 فیصد) کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں۔2