علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے اردن کی سربراہی میں اجلاس

   

بغداد : مشرق وسطیٰ میں علاقائی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اردن کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، ترکی، ایران اور بین الاقوامی برادری کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں عراق کی مدد، اس کی خودمختاری، سکیورٹی اور استحکام پر بات چیت ہوگی۔’بغداد دوم‘ کے اجلاس میں فرانس اور یورپی یونین کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں عراق کے استحکام، سکیورٹی اور امن و استحکام پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اجلاس سے ’پورے خطے‘ کو فائدہ پہنچے گا۔اس اجلاس کا پہلا سیشن اگست 2021 میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی مدد سے بغداد میں منعقد ہوا تھا۔