بیدر میں چار اور گلبرگہ میں دو افراد کی کوروناکے سبب موت
گلبرگہ۔ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ ، بیدر، یادگیر ، اور رائچور میں مجموعی طور پر پیر کے دن196کورونا کے نئے متاثرین کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ اس علاقہ میںجملہ چھ اموات کورونا کے سبب ہوئی ہیں ان میں چار ضلع بیدر میں اور دو ضلع گلبرگہ میں ہوئی ہیں۔ضلع میں 124کورونا کے نئے معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ اس طرح یہاں جملہ کرونامتاثرین کی تعداد 2867تک پہنچ گئی ہے۔ اس ضلع میں اب تک 1826افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ اب ضلع میں صرف 993کرونا مریضوںکا علاج جاری ہے۔ ضلع یادگیر میں مزید دو افراود کی کروناکے سبب موت ہونے کے سبب کرونا سے مرنے والوںکی جملہ تعداد 48ہوگئی ہے۔بیدر ضلع میں کرونا کے 26نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔ اس طرح یہاںکرونا متاثرین کی جملہ تعداد پیر کے دن تک 1,403ہوگئی ہے۔ یہاں 530کرونا کے ایکٹیو مریضوںکا علاج جاری ہے۔ جب کہ دو افراد کی موت کے بعد یہاں کرونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 48ہوگئی ہے۔ضلع یادگیر میں پر کے دن کورونا کے 43نئے مریضوںکی شناخت ہوئی ہے اس طرح اس ضلع میں کرونا متاثرین کی جملہ تعداد 1596ہوگئی ہے جب کہ اکثر مریضوںکے صحت یاب ہوجانے کے بعد اب یادگیر ضلع میں کرونا مریضوں کی تعداد صرف 159رہ گئی ہے۔ضلع بھر میںکرونا کے سبب صرف ایک موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع بیدر میں پیر کے دن کرونا کے 26نئے مریضوںکی شناخت کی گئی ۔ پیر کے د ن ہی چار مریض اس ضلع میںداعئی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔بیدر میںکرونا پازیٹیو متاثرین کی تعداد 1,403ہوگئی ہے جبکہ اس وقت صرف 530کرونا ایکٹیو مریضوںکا علاججاری ہے ۔ باقی مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔جلع بیدر میں پیر کے دن چار کرونامریضوںکی موت کے بعد اس ضلع میںکروناسے مرنے والوں کی جملہ تعداد 61ہوگئی ہے۔ ضلع رائچور میں پیر کے دن جملہ تتین اافراد میںکرونا پازیٹیو پایا گیا ۔ اس طرح اس ضلع میںکرونا متاثرین کی جملہ تعداد 999ہوگئی ہے۔ جب کہ اس ضلع میںاب تک صرف 13افراد کی کروناکے سبب موت واقع ہوئی ہے۔