کے 61، گلبرگہ میں 10اور بیدر میں 9نئے مریض
گلبرگہ 10جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ ، بیدر رائچور اور یادگیر میں کرونا وایریس کی متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ 9جون کو ضلع گلبرگہ میں کرونا وائیریس کے مزید 10معاملات دریافت ہوئے۔ اس طرح ضلع بھر میں کرونا کے متاثرین کی اب تک جملہ تعداد 769کو پہنچ گئی ہے ۔ ضلع میں اس وقت کے کرونا سے متاثرہ 548معاملات ہیں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب تک جملہ 213کرونا کے مریض ضلع بھر میں صحت یاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔ ادھر ضلع گلبرگہ کے تعلقہ الند سے تعلق رکھنے والی کرونا سے متاثرہ ایک لڑکی کے انتقال کے بعد ضلع گلبرگہ میں کرونا کے سبب انتقال کرجانے والوں کی جملہ تعداد ایک اور اضافہ ہوگئی ہے۔ ضلع یادگیر میں 9جون کو کرونا کے مزید 61معاملات دریافت ہوئے ہیں ۔ ان میں سے صرف تین افراد کو چھوڑ کر مابقی تمام افراد مہاراشٹرا ریاست سے اپنے وطن یادگیر منتقل ہونے والے مزدور ہیں ۔ جب کہ تین کرونا سے متاثرہ افراد احمد آباد گجرات سے یادگیر منقل ہوئے ہیں ۔ ضلع بیدر میںمنگل کے دن کرونا کے 9پازیٹیو معاملات دریافت ہوئے اس طرح ضلع میں کررونا متاثرین کی جملہ تعداد 279ہوگئی ہے۔ ضلع بیدر میں اب کرونا کے صرف 141مریض باقی رہ گئے ہیں ، باقی 132مریض صحت یاب ہوکرہسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔ضلع رائچور میں گزشتہ دو دنوں سے ایک بھی کرونا پازیٹیو معاملہ درج نہیں ہوا ہے ۔
