علاقہ نلگنڈہ کو فلورین سے پاک کرنے کیلئے جدوجہد کرنے والا امشالہ سوامی فوت، کے ٹی آر اور دیگر کا اظہار رنج و غم

   

نلگنڈہ۔/28 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع نلگنڈہ کے مری گوڑہ منڈل میں فلورین کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے طویل جدوجہد کرنے والا32 سالہ امشالہ سوامی فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب ساری دنیا میں ضلع میں فلورین کی مقدار زیادہ ہونے سے متاثرہ علاقوں کو واقف کروانے والا امشالہ سوامی یوم جمہوریہ کے موقع پر الیکٹرک تھری وہیلر گاڑی خریدی جس پر اپنے ہی گھرکے ریمپ پر والد کی مدد سے جارہا تھا کہ حادثاتی طور پر گاڑی سے گرگئے سر پر شدید زخمی ہونے کی وجہ رات دیر گئے قئے ( الٹی ) کررہا تھا فوری دواخانہ سے رجوع کررہے تھے کہ وہ فوت ہوگیا۔ واضح رہے کہ امشالہ سوامی اور ان کے بھائی بہن کے فلورائیڈ سے متاثر ہوکر فوت ہونے پر فلورائیڈ ویمکتی پورٹا سمیتی کنوینر کے سبھاش اور جلا سادھنا سمیتی قائد ڈی ستیہ نارائنا کے ہمراہ ناسور سے علاقہ کو پاک کرنے کیلئے جدوجہد میں اہم رول ادا کرتے ہوئے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ تک پہنچایا تھا۔ امشالہ سوامی کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ صدر نشین قانون ساز کونسل مسٹر جی سکھیندر ریڈی، ریاستی وزیر برقی مسٹر جگدیش ریڈی کے علاوہ ارکان اسمبلی و ارکان قانون ساز کونسل نے رنج و غم کا اظہار کیا اور اپنی وابستگی کا تذکرہ کرتے ہوئے اس جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے موثر نمائندگیوں کا اعلان کیا۔