علامہ اقبالؒ کی یوم پیدائش کے موقع پر مقابلہ ، آج آخری تاریخ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : انجمن ریختہ گویاں حیدرآباد سنٹرل پبلک اسکول چوک کے زیر اہتمام علامہ اقبال ؒ کی یوم پیدائش اور عالمی یوم اردو کے موقع پر علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقصد سے 9 نومبر ہفتہ دوپہر 2 بجے تا شام 7 بجے اردو ہال حمایت نگر میں طلباء ، شعرا و ادیبوں کے لیے کلام اقبال ترنم و تحت میں پڑھنے کا مقابلہ بعنوان ’ یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند ‘ منعقد ہوگا ۔ اسکول ، کالج ، یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ شعرا و ادیب بھی اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ اول ، دوم اور سوم آنے والے خوش نصیبوں کو نقد رقمی انعامات کے علاوہ مومنٹو ، شال ، سرٹیفیکٹ اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی جائے گی اور مقابلے میں حصہ لینے والے تمام شرکا کو مومنٹو اور سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا ۔ اسی دن شام 7 بجے اختتامی تقریب میں ریاست کی باوقار شخصیتوں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ اس موقع پر سنٹرل پبلک اسکول کے طلباء علامہ اقبال کے کلام پر مبنی ایک خوبصورت و متاثر کن تمثیل پیش کریں گے ۔ اس یادگار مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند اسکولس ، کالج ، یونیورسٹی کے ذمہ داران اپنے طلباء کے نام اور شعرا و ادیب اپنے نام 31 اکٹوبر شام 7 بجے تک فون یا واٹس ایپ نمبر 9246585833 پر درج کروادیں ۔ مقابلہ کے لیے کوئی داخلہ فیس نہیں رہے گی ۔۔