علامہ اقبال کی شاعری سارے انسانوں کیلئے مشعل راہ

   

محبوب نگر /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اجلاس بعنوان قرآن اور علامہ اقبال ‘‘ سید نور الحسن نائب صدر عیدگاہ کمیٹی کی رہائش پر منعقد ہوا ۔ مفتی حافظ محمد انس قاسمی کی قرات سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ مفتی عبداللہ حامد رشادی نے صدارت کی ۔ ڈاکٹر نعیم جاوید ڈائرکٹر ادارہ ہدف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ سارے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ محبان اردو اور اہل علم کی ذمہ داری ہے کہ نئی نسل کو علامہ کی شاعری سے واقف کروایا جائے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر سید عبدالوحید شاہ قادری ، یوسف بن ناصر ، رحیم شاہ ، جاوید عالم ، محمد حسین ، محمد نصیر الدین ، حافظ ادریس ، محمد منیرالدین ، محمد قادر ، محمد عبداللہ حفیظ ، محمد عبدالرحیم ، محمد فیروز ، عبدالفہیم و دیگر موجود تھے ۔