علامہ اقبال کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

   

کوہیر /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں واقع اردو میڈیم ضلع پریشد ہائی اسکول میں یوم اردو کے موقع پر ڈاکٹر علامہ اقبال کی یوم پیدائش منائی گئی ۔ اس موقع پر محمد سراج الدین صدر مدرس نے اولیاء طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور علمی کارنامہ قوم کی ترقی میں مشعل راہ ہے ۔ جس کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے اور رہے گی ۔ علامہ اقبال کی خدمت کو آنے والی نسلیں صدیاں یاد رکھے گی ۔ اس موقع پر احمد حسیب الدین وقار نے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر میں سونچ کو طلباء اپنا شعار بنائیں ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے بھی مخاطب کیا ۔ محمد شکیل احمد کے ہاتھوں طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ محمد بدرالدین کے علاوہ دیگر تلگو میڈیم اور اردو میڈیم کے اساتذہ موجود تھے ۔