علحدگی پسند دہشت گرد تنظیم میں شرکت تقریباً صفر ہوگئی:اردغان

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد دہشت گرد تنظیموں کو اپنے ملک کے لئے خطرہ بننے کی حیثیت سے مکمل طور پر خارج کرنا ہے۔صدراردغان نے دارالحکومت انقرہ میں گیول باشی پولیس اکیڈمی کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب میں کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم میں شرکت تقریباً تقریباً صفر نقطے پر آ گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “ترکیہ کی طرف بڑھنے والے گندے ہاتھ خواہ کہیں بھی کیوں نہ ہوں ہمارا عزم ہے کہ ہم انہیں توڑ کر رہیں گے۔ہمارا مقصد دہشت گرد تنظیموں کی ترکیہ کے لئے خطرہ بننے کی حیثیت کو ختم کرنا ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ امپیریل طاقتوں کی طرف سے ترکیہ کے سر پرمسلط کی گئی دہشت گردی کی بلاسے چھٹکارا پانا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ صرف سلامتی ہی نہیں اقتصادیات، خارجہ پالیسی اور ملّی اتحاد و اخّوت مخالف کاروائیوں کو بھی ناکام بنایا جانا دہشت گردی کی بلا کے مکمل خاتمے پر منحصر ہے۔