نظام آباد میں پٹنا پرگتی پروگرام کا آغاز، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کی مخاطبت
نظام آباد : پٹنا پرگتی پروگرام کا وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے ڈیویژن نمبر 39 کے نیو این جی اوز کالونی کے کمیونٹی ہال کے علاقہ میں آغاز کیا مسٹر گنیش گپتا نے رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا ، مئیر نیتو کرن ، کلکٹر نارائن ریڈی ، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے ہمراہ پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیویژنوں میں ہر وارڈوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی پروگرام کو انجام دے رہی ہے جس سے وارڈوں کی ترقی یقینی ہوگی ۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد تیزی کے ساتھ ترقیاتی پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ متحدہ ریاست میں صورتحال ابتر ہوگئی تھی ان حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے حکومت نے 60 سال میں جو برقی مسئلہ حل نہیں ہوا تھا اس مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات کرتے ہوئے مقامی افراد کے ضرورت کے مطابق برقی سربراہی کی جارہی ہے کے سی آر کی حکومت میں اندرون ایک سال 16 ہزار میگاوٹ برقی استعمال کی جارہی ہے اور زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے سربراہ کیا جارہا ہے برقی پیداوار کیلئے تلنگانہ حکومت 22 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے معیاری برقی سربراہ کی جارہی ہے آبی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرتے ہوئے 36 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے 1لاکھ 25 ہزار کلو میٹر پائپ لائن کی تنصیب کی گئی گھر گھر پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دیہی ترقی کو شہر کی ترقی کیلئے یہ فنڈس فراہم کررہی ہے ناکافی ہونے کی وجہ سے پلے پرگتی ، پٹنا پرگتی کے تحت فنڈس فراہم کئے جارہے ہیں مرکزی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی زیادہ گذشتہ تین سالوں میں پلے پرگتی کے تحت ریاستی حکومت 9500 کروڑ مختص کیا تو نظام آباد ضلع کیلئے 405 کروڑ روپئے ہر دیہات کو ایک کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ ریاست گیر سطح کے 142 میونسپلٹیز میں 3600 کروڑ روپئے اس طرح سالانہ ہر میونسپلٹی کیلئے 25 کروڑ روپئے اور کاروپریشن کیلئے 75 ہزار کروڑ روپئے تین سالوں میں خرچ کئے گئے ۔ پرشانت ریڈی نے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں واقف کروایا ۔ رکن اسمبلی نظام آباد گنیش گپتا نے بتایا کہ شہر کے عوام کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے پینے کے پانی کی سہولتیں ، انڈر گرائونڈ ڈرینج ، سنٹرل لائٹنگ ، اربن پارکس ،سڑکوں کی تعمیر ، آئی ٹی ہب و دیگر کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مئیر و دیگر نے بھی مخاطب کیا۔