حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( راست ) : مجلس علماء و ذاکرین کے دفتر شریعت کدہ پر ایک جلسہ منعقد ہوا ۔ جلسہ میں شہر کے ممتاز علماء ذاکرین نے شرکت کی جس میں تقریبا 50 علماء و ذاکرین کا ہیلت انشورنس کروایا ۔ یہ مجلس علماء و ذاکرین کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ 50 کے قریب علماء و ذاکرین کا ہیلت انشورنس 10 لاکھ کا ان کی اہلیہ کے ساتھ کیا گیا ۔ صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا کی صدارت میں یہ کارنامہ انجام دیا گیا ۔۔