علماء مہاراشٹرا کی اوپن یونیورسٹی سے فائدہ اٹھائیں: رئیس شیخ

   

ممبئ : دینی مدارس سے فارغ علمائے دین، مساجد و مکتب کے اساتذہ، مہاراشٹر حکومت سے منظور شدہ یونیورسٹی سے اپنی عصری تعلیم مکمل کرنا چاہتے ہیں, ان کے لیے مواقع دستیاب ہے اور اس سلسلے میں ان کی مکمل رہنمائی کی جائیگی- ان خیالات کا اظہار سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس سلسلے میں منعقدہ ایک مشاورتی میٹنگ کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ عام طور پر دینی مدارس سے فارغ علما بہت چھوٹی جماعت سے ہی اسکول سے اپنا ناطہ توڑ کر دینی مدارس سے وابستہ ہوجاتے ہیں اور اپنی عصری تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ۔ ایسے علماء اکرام، ائمہ مساجد مختلف مکاتب کے اساتذہ بغیر دسویں اور بارھویں کامیاب کیے اہلیتی امتحان کے ذریعہ براہ راست یشونت راو چوہان یونیورسٹی سے گریجویشن کے پہلے سال میں داخلہ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس کورس کے اہلیتی امتحان میں داخلے کے لیے خواہش مند علماء دین اور ائمہ اکرام کے اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے اور اس میں کامیابی کے لئے مکمل رہنمائی و داخلہ امتحان فیس کا مکمل نظم سماج وادی پارٹی کے مدنپورہ دفترمیں کیا گیاہے ۔