علماء و حفاظ کی خدمات کو قرآن کریم سے نسبت

   

نظام آباد میںطلباء و طالبات میں اسناد کی تقسیم ، مفتی رضوان ڈھابیل و دیگر کا خطاب
نظام آباد: 6/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کے زیر اہتمام بصدارت مولانا مفتی سعید اکبر تربیتی و اصلاحی اجلاس بموقع تکمیل قرآن و تقسیم اسناد و تعلیمی مظاہرہ ادارہ دارلصالحات کل کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ منعقد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی رضوان ڈھابیل نے شرکت کی ۔اس پروگرام میں و طالبات کو اسنادات کی تقسیم و میمورنڈم کی پیشکشی عمل میں لائی گئی. اس موقع پر 2 طالبات جو دارلصالحات کے حفظ قرآن پاک کی تکمیل کی خمار کی فضیلت سے نوازا گیا۔حضرت مولانا مفتی رضوان نے خطاب کے ذریعے علماء کرام ائمہ حفاظ کی دینی خدمات اور قرآن کریم سے نسبت کو بہت سراہا۔مفتی رضوان نے کہا کہ بہت سے لوگ حلال طریقے سے کماتے ہیں اور پرسکون زندگی بھی بسر کرتے ہیں لیکن ان کی نسبت قرآن پاک سے نہیں ہے۔علماء کرام و حفاظ کی نسبت قرآن پاک سے ہیں۔ یہ احباب دل لگا کر اور محنت سے قرآن پاک اور دین کی خدمت کرتے ہیں. قرآن باقی رہے گا اللہ تعالیٰ اسی طرح آپ کے نام اور خدمت کو بھی باقی رکھے گا. اس اجلاس کے موقع پر ادارہ دارلصالحات کی 26 طالبات تکمیل ناظرہ قرآن پاک کو سرٹیفکیٹ اور 2 طالبات جو ادارہ میں قرآن پاک کو مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر انھیں سند اور خمار فضیلت سے نوازا گیا. علاوہ ازیں دیہاتوں میں مکاتب کے ذریعے 305 کمسن بچے جو قرآن پاک کو ناظرہ کے ساتھ مکمل کرچکے ان طلباء و طالبات کو سند سے نوازا گیا. بعد ازاں ادارے کے جو طالبات تعلیمی مظاہرہ پیش کیے انھیں مومنٹوز عطاء کیے گئے. مولانا مفتی رضوان کی دعا اور مولانا مفتی سعید کے شکریہ کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ اس اجلاس میں مولانا شجاع الرحمن ،مولانا عماد الدین ،مولانا مفتی ثناالرحمن، مولانا فاروق، مولانا محمود، حافظ عرفان،حافظ مجیب، حافظ عبدالستار، عبدالحی راہل، سید ظہیر، محمد اظہر و دیگر موجود تھے۔