علوم فلکیات کی ماہر ’مریم‘ جن کی ایجاد آج بھی سائنس کیلئے کارگر

   

دمشق : علوم فلکیات میں مسلم خاتون مریم کا نام معروف ہے۔ فلکیاتی اورریاضی کے علوم کے بارے میں مریم نے جو آلہ ایجاد کیا وہ ان کی وجہ شہرت بنا اسی حوالے سے انہیں ’مریم آلاسٹرولیبی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مریم 10عیسوی صدی میں حلب میں پیدا ہوئیں۔ ان کا خاندان فلکیاتی علوم میں مہارت کا حامل تھا۔ مریم کے والد کوشیارالجیلانی کے گھر فلکیات کے میدان میں جدید سائنس کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے فلکیاتی امور سے متعلق ایک ایسا آلہ ایجاد کیا جو ان کے نام سے آج بھی موسوم ہے۔یہ نیا آلہ جدید دورکے تحقیق کاروں کے لیے بنیادی حیثیت اختیار کر گیا۔ جس وقت انہوں نے یہ آلہ ایجاد کیا اس وقت اس کے ذریعے ایک ہزار مختلف کام انجام دیے جاتے تھے۔مریم الاسٹرولیبی کا تعلق ایک شامی گھرانے سے تھا جو فلکیات و ریاضی میں مہارت رکھتا تھا۔