علیل پاریکر گزشتہ چار ماہ میں پہلی مرتبہ دفتر پہنچے

   

پاناجی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے علیل چیف منسٹر منوہر پاریکر سال نو کے موقع پر گزشتہ چار ماہ میں پہلی مرتبہ آج یہاں سیکریٹریٹ میں ان کے دفتر پہنچے۔ 63 سالہ پاریکر انہیں لاحق ایک مرض کے باعث طویل مدت سے دفتر نہیں جارہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ممبئی اور امریکہ میں خانگی دواخانوں میں علاج کروایا تھا۔ وہ آخری مرتبہ اگست 2018ء میں دفتر گئے تھے۔