راولپنڈی، 12 اگست (یو این آئی) بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خاں کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی یہاں سے نہیں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے ، ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روکا گیا، سلمان اکرم، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھا سمیت سب کو روکا گیا ہے ۔علیمہ خانم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی، ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے ۔اس سے قبل شیر افضل نے کہا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں علیمہ خانم نے تقریباً پارٹی کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔ ‘‘اڈیالہ جیل کب جانا ہے ، کون جائے گا، کے پی ہاؤس میں اجلاس کب ہوگا، یہ تمام فیصلے علیمہ خانم کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا علیمہ خانم پارٹی کے عہدوں پر لوگوں کو تبدیل کراتی ہیں اور ارکان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی نے بتایا تھا کہ آج جنید اکبرنے بھی انکشاف کیا ہے کہ علیمہ خانم نے کہا کہ ‘‘میں آپ کی اور ورکرز کی طلاق کراؤں گی۔’’ انھوں نے جو آج میرے خلاف زبان استعمال کی ایسی گفتگو اور لوگوں کیلئے کرتی ہے ۔سابق رہنمانے کہا تھا کہ ‘‘میری مقبولیت پارٹی میں کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔
میں پہلا رکن ہوں جسے تین بار پارٹی سے نکالا گیا، لیکن واحد شخص ہوں جس کے لیے ورکرز کھڑے ہو جاتے ہیں۔’’