علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کیلے اراضی کس نے دی ؟

   

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا ضلع مجسٹریٹ سے استفسار
علیگڈھ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے علیگڈھ کے ضلع مجسٹریٹ سے علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کیلئے اراضی کا عطیہ دینے والے افراد کی تفصیل طلب کی ہے ۔ قبل ازیں گوتم نے علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے راجا مہیندر پرتاپ سنگھ کا یوم پیدائش نہ منانے پر سوال کیا تھا جنہوں نے اس یونیورسٹی کیلئے اراضی کا عطیہ دیا تھا ۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس ضمن میں سمینار وغیرہ منعقد کرتی رہتی ہے ۔