علیگڑھ ۔30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں امتحانات کا بائیکاٹ جاری ہے ۔ تعلیمی سرگرمیاں ٹھپ ہوچکی ہیں ۔ اس تعطل کو توڑنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کو تیقن دیا گیا ہے کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترجمان عمر پیرزادہ نے کہا کہ پروفیسر صفیان بیگ پرنسپل انجنیئرنگ کالج کی جانب سے کوشش کئے جانے کے بعد تعطل میں تھوڑی پیشرفت ہوئی تھی لیکن سرگرمیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ پرنسپل نے احتجاجی طلبہ کو یقین دلایا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر طارق منصور سے ملاقات کے بعد ان کے مطالبات حل کرلئے جائیں گے ۔