علیگڑھ : علیگڑھ میونسپل کارپوریشن نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے 14 کروڑ روپئے کے جائیداد ٹیکس باقی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نے کہاکہ اگر یونیورسٹی نے 14 کروڑ روپئے ادا نہیں کئے تو اِس کے بینک اکاؤنٹ کو مستقل منجمد کردیا جائے گا۔ یہ بقایا جات گزشتہ 8 تا 10 سال سے زیرالتواء ہیں۔ بلدی عہدیدار نے کہاکہ دی گئی ایک ہفتے کی مہلت تک رقم ادا نہیں کی گئی تو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اکاؤنٹ سے یہ رقم منہا کرلی جائے گی۔