علیگڑھ :علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تاریخی کے موقع پر پروگرام کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ پروگرام کو تاریخی بنانے کیلئے مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے زور شور سے تیاریاں و اقدامات کئے گئے ہیں۔ صد سالہ تاریخی پروگرام 22 دسمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا ۔ مودی اس تقریب کو مہمان خصوصی کے طور پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کریں گے۔ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام طلباء ، ملازمین و علیگ برادری سے اس صد سالہ تاریخی پروگرام کو کامیاب بنائے جانے کی پرزور اپیل کی گئی ہے۔ دوسری طرف مودی کی اس تقریب میں شرکت کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی تنازعہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ کئی لوگ اس طرح کے اقدام کی مخالفت میں آواز بلند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے ایک صد سالہ تاریخ کو رقم کیے جانے کے سبب پرانی چنگی پر بنے راستے پر ایک سینٹینریگیٹ بھی تعمیر کیا گیا ہے، اس کا افتتاح اکتوبر میں مرکزی وزیر برائے تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کیا تھا۔