علی گڑھ، 6 جون (یواین آئی)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، اور پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر یونیورسٹی برادری اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں پروفیسر نعیمہ خاتون نے عیدالاضحی کو قربانی، اتحاد، اور ہمدردی و قربانی کا تہوار قرار دیا، جو ہماری روحانی اور تعلیمی اقدار سے ہم آہنگ ہے ۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر مذکورہ اعلیٰ اقدار کو اپنائیں اور انھیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کریں۔ پروفیسر محمد محسن خان نے عید الاضحی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے یونیورسٹی برادری سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کی اصل روح: قربانی، اتحاد، اور اجتماعی ہم آہنگی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ اے ایم یو خاندان کو عید مبارک! آئیے ہم اس عید کی اصل روح کو اپنائیں اور دعا کریں کہ یہ موقع ہم سب کیلئے خوشحالی، صحت، اور کامیابی کا نقیب بنے ۔
