٭٭ علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو خارج کردیا جبکہ مخالف سی اے اے احتجاج جاری ہے ۔ طلبا ء کے دفتر پر عوام کیلئے ایک نوٹس چسپاں کی گئی ہے جس پر کئی طلباء ، اساتذہ اور غیرتدریسی عملہ کے دستخط ہیں ۔ طلباء نے دونوں کو اپنی سرکاری قیامگاہ کا تخلیہ کرنے کیلئے /5 جنوری 2020 ء تک مہلت دی ہے ۔ تاہم انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ استعفیٰ دینے تک وہ اپنی سرگرمیاں بند کردیں ۔
