علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر مستعفی

   

علیگڑھ (یوپی) 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر پروفیسر عفیف اللہ خان نے آج اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم اُنھوں نے استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کے یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کے استعفیٰ دینے کے مطالبہ کے چند دن بعد اُنھوں نے یہ فیصلہ کیا جس میں ان کا نام بھی شامل تھا۔ یونیورسٹی کے ترجمان عمر پیرزادہ نے بتایا کہ ان کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ پروکٹر نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا۔ اور اچانک یہ فیصلہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ وائس چانسلر نے شعبہ قانون کے پروفیسر محمد وسیم کو پروکٹر مقرر کیا ہے۔ 15 ڈسمبر کو یونیورسٹی کیمپس میں تشدد کے واقعات کے بعد سے طلباء اعلیٰ عہدیداروں سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔