علیگڑھ ۔ 23 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس رابطہ کمیٹی نے آج اے ایم یو کے ڈین کا پتلہ باب سید کے قریب جلایا اور سی اے اے کی مخالفت کرنے والے اسٹوڈنٹس کو مبینہ طور پر دھمکانے کی پاداش میں ان کیخلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اور ترجمان کمیٹی فیض الحسن نے اس ضمن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش کلہاری کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔