علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے 600طلبہ کیخلاف مقدمہ درج

   

علیگڑھ ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے 600سے زیادہ طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن پر 26جنوری کو مبینہ طور پر سڑکوں کو بند کرنے کا الزام ہے ۔ طلبہ نے 26جنوری کو سابق طالب علم احمد مصطفیٰ فراز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں کو بند کردیا تھا ۔ احمد مصطفیٰ فراز پر الزام ہے کہ اُس نے یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر وائس چانسلر تاریخ منصور کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ اس موقع پر بعض طلبہ نے وائس چانسلر ’’ واپس جاؤ ‘‘ کے نعرے لگائے ۔ اس واقعہ کے بعد فراز کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔