علیگڑھ ۔ 24 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)پرانے شہر کے کوتوالی اور دہلی گیٹ پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پیر کو اضطراب آمیز سکون پایا گیا۔ گزشتہ روز آتشزنی اور گروہی تصادم کے واقعات پیش آئے تھے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں لگ بھگ تمام دوکانات آج بند رہے ۔ ضلع حکام کو تاجرین کو دوکانات کھولنے کی ترغیب دیتے دیکھا گیا ۔ شام تک صورتحال میں بہتری آئی ۔ آگرہ زون کے ایڈیشنل ڈی جی پی اجئے آنند نے بتایا کہ اتوار کے بعد سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔