٭ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر طارق منصور نے طلبہ کے نام ایک کھلا خط تحریر کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جو کچھ بھی ہوا اس کیلئے انہیں بے حد افسوس ہے۔ مکتوب میں انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیمپس میں پولیس کو بلانے کا فیصلہ کسی غلط نیت سے نہیں تھا بلکہ وہ یونیورسٹی پر طلبہ کے مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے پولیس کو کال کیا تھا ۔ انہوں نے تاہم طلبہ کی حفاظت اور پر امن احتجاج کو یقینی بنانے کے عہد کا بھی اظہار کیا۔