علی آباد ، جہاں نما ، فلک نما ، بہادر پورہ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن چارمینار کے بموجب 9 فروری کو علی آباد ، این ایم گوڑہ ، جنگم میٹ ، کمیلہ ، راجنا کالونی ، کالا پتھر ، بوائز ٹاون اور جہاں نما برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10-30 تا 5-30 بجے شام علی آباد برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے علی آباد ، شمشیر گنج ، روپ لال بازار ، پولیس کوارٹرس ، سید علی چبوترہ ، شاہ علی بنڈہ ، جنگم میٹ ، علی نگر ، واٹر ورکس ، راجنا باولی ، ستار باغ ، بوائز ٹاون ، شمع ٹاکیز ، شاردا کالج اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح این ایم گوڑہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے تیسجونی نگر کالونی ، سی بی آئی ٹی کالونی ، سوامی ریڈی نگر ، وویکر سیکشن نگر ، واسو ریڈی نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 10 تا ایک بجے دن جب کہ جنگم میٹ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے جنگم میٹ ، فلک نما ، قادری چمن ، شیواجی نگر ، راجنا باولی ، اور دیگر علاقوں میں صبح 11 تا ایک بجے دن ، کمیلہ ، راجنا کالونی اور کالا پتھر برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے کمیلہ ، بہادر پورہ ، دودھ باولی ، راجناکالونی ، بشارت نگر ، علی باغ ، مکہ کالونی ، علاقوں میں دوپہر 2 تا 5 بجے شام اور بوائز ٹاون اور جہاں نما برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے بوائز ٹاون ، جہاں نما ، شمع ٹاکیز ، علی آباد اور دیگر قریبی علاقوں میں دوپہر 2 تا 5 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔