علی امین خیبر پختونخواہ کے22 ویں وزیر اعلیٰ

   

گوجرانوالہ: آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈاپور بھاری اکثریت سے خیبر پختونخواہ کے 22 ویں قائد ایوان منتخب ہو گئے۔نو منتخب اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے 22 ویں قائد ایوان کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ آزاد حیثیت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو سنی اتحاد کونسل کی حمایت حاصل تھی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے عباد اللہ خان تھے جنہیں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی حمایت بھی حاصل تھی۔سپیکر کے پی اسمبلی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کئے، اس طرح علی امین گنڈا پور 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔