علی اکبر نیرومند کی ڈائرکٹر آرکیالوجی پروفیسر کے ارجن راؤ سے ملاقات

   

تلنگانہ میں مخطوطات کے تحفظ کے پراجکٹ پر بات چیت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) جناب علی اکبر نیرومند ریجنل ڈائرکٹر ساؤتھ انڈین اسٹیٹس نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر نے تلنگانہ اسٹیٹ ہیرٹیج اینڈ آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ کے نئے ڈائرکٹر پروفیسر کے ارجن راو کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پروفیسر ارجن راؤ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داری قبول کرنے پر مبارکباد دی۔ علی اکبر نیرومند نے تلنگانہ اسٹیٹ ہیرٹیج میوزیم میں نادر مخطوطات کی درستگی تحفظ کے علاوہ مینو اسکرپٹ کے ڈیجیٹلائیزیشن پراجکٹ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر کی جانب سے پراجکٹ پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر کے ارجن راؤ نے ڈائرکٹر نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر ، ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کی خدمات کی ستائش کی جنہوں نے نادر مخطوطات اور دستاویزات کے تحفظات کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ہندوستان اور ایران کے درمیان بہتر روابط کا تذکرہ کیا گیا۔ علی اکبر نیرومند نے کہا کہ حیدرآباد اور ایران کے صدیوں قدیم تہذیبی اور علمی روابط ہیں جو حکومت کے تعاون سے مزید مستحکم ہوں گے۔1