ہینگژو (چین)۔ 11 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ای کامرس کی ا یک بڑی تصور کی جانے والی کمپنی ’’علی بابا‘‘ نے پیر کے دن ایک نیا ریکارڈ قائم کیا یعنی صرف ایک روز میں 31.82 بلین ڈالرس کی فروخت ہوئی اور اس طرح کمپنی نے 2018 ء میں قائم کردہ خود اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، جب 30.8 بلین ڈالرس کی فروخت عمل میں آئی تھی۔ صرف 16 گھنٹے اور 31 منٹوں میں (اس ایونٹ کو براہ راست منعقد کیا گیا تھا ) ڈیلیوری آرڈرس ایک بلین سے تجاوز کر گئے۔ یاد رہے کہ علی بابا گروپ ہولڈنگ لمٹیڈ نے 2019 ء کا 11.11 گلوبل شاپنگ فیسٹول کا آغاز چینی وقت کے مطابق پیر کی رات 12 بجے کیا تھا۔