علی بابا کا 10 کروڑ ماسک عطیہ کرنے کا اعلان

   

بیجنگ ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کی ملٹی نیشنل کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے دنیا کیلئے 10 کروڑماسک عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق جیک ما نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو 10 کروڑ ماسک،10 لاکھ این 95 ماسک، 10 لاکھ ٹسٹ کٹس دیں گے جبکہ حفاظتی امداد دنیا کے 150 سے زائد ممالک اور خطوں میں پہنچایا جائے گا۔علی بابا کے بانی جیک ما نے مزید کہا کہ حفاظتی امداد کی ترسیل مختلف ممالک میں انتہائی ضرورت کی بنیاد پر ہوگی۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا موزی مرض کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 24 لاکھ 96 ہزار 660 افراد متاثر، 1 لاکھ 71 ہزار 240 افراد ہلاک ہوئے۔