بیجنگ ۔ چین کی مشہور کمپنی ٹینسینٹ کے 48 سالہ معاون بانی اور سی ای او ماہواتینگ آخر کون ہیں جنہوں نے چین کی ایک دیگر معروف کمپنی علی بابا کے معاون بانی جیک ما سے چین کے امیر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز چھین لیا؟ یہ وہی شخص ہیں جن کی آمدنی 50بلین ڈالرس سالانہ ہے۔ ماہواتینگ کو پونی ما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جنہوں نے چین کی شین ژین یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی اور 1998ء میں ٹینسینٹ نامی کمپنی کو معاون بانی کی حیثیت سے قائم کیا۔ 2014ء میں موصوف چین کی امیر ترین شخصیت بن گئے لیکن جیک ما کی کمپنی علی بابا کے امریکہ میں مقبول عام ہونے کے بعد جیک ما نے ماہواتینگ پر فوقیت حاصل کرلی تھی لیکن آج یہی ماہواتینگ علی بابا پر سبقت حاصل کرچکے ہیں۔