تہران: معروف امریکی اخبار نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا ہیکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شدید بیمار ہیں۔ علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کور کو سید علی خامنہ ای کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ امریکی اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہیکہ ایران چند ہفتوں میں بم بنانے جتکلح مطلوبہ مقدار میں یورینیم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے۔