علی خامنہ ای پر عوام سے مسلسل جھوٹ بولنے پومپیو کا الزام

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ذمے داری قبول کرنے کے بجائے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ پومپیو کے مطابق حالیہ انتخابات کے بعد جس میں عوام کی ادنی ترین شرکت ریکارڈ کی گئی ، ایرانی حکمراں نظام اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔جمعرات کے روز امریکی وزیر خارجہ نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ علی خامنہ ای نے یوکرین کے مسافر طیارے میں شہریوں کی ہلاکت اور ایرانیوں کی صحت کو درپیش اندرون ملک خطرات کی ذمے داری قبول کرنے کے بجائے مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رکھا ہے۔پومپیو کا اشارہ ایرانی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر پردہ ڈالنے کی جانب تھا۔