علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کارروائی کے دوران پولیس نے ’’جئے شری رام‘‘ کے نعرے لگائے: رپورٹ

,

   

٭ علی گڑھ مسلم یونیور سٹی میں گزشتہ ہفتہ کے تشدد سے متعلق حقائق کا پتہ لگانے والی ایک رپو رٹ میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ طلبہ پر حملہ کے موقع پر پولیس نے ’’جئے شری رام‘‘ کے نعرے لگائے اور طلبہ کو ’’دہشت گرد‘‘ کہا۔ مزید یہ بھی الزام ہے کہ پولیس نے اسٹن گرانڈس فائر کئے جو جنگ جیسی حالت میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اسٹن گوانا بیڈس ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے استعمال کئے۔ رپورٹ میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ پانچ طلبہ کو برہنہ کر کے بیلٹ سے مارا گیا۔