علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی دوسری لہرنے تباہی مچادی ہے۔ تاحال 17 پروفیسر انتقال کر چکے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ایسے پروفیسر تھے جن کی کورونارپورٹ منفی تھی۔ اہم بات یہ ہیکہ اگر اے ایم یوکے غیرتدریسی ملازمین کوشامل کیا جائے تو یہ تعداد بڑھ کر 45 ہوجاتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس پر میں گہری تشویش لاحق ہے۔