علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سبھی دفاتر آج کھلیں گے

   

علی گڑھ۔ 5۔مئی(سیاست ڈاٹ کام) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سبھی دفاتر جس میں مختلف شعبوں، سنٹروں، کالجوں اور اسکولوں وغیرہ کے دفاتر شامل ہیں 6 مئی سے صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک کھلیں گے اور عملے کے صرف33فیصد افراد دفاتر میں آئیں گے ۔ اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس کی جانب سے جاری اطلاع میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جن علاقوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے اور وہاں آمدو رفت محدود کردی گئی ہے اُن علاقوں میں رہنے والے ملازمین دفتر حاضری سے مستثنیٰ رہیں گے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ 33فیصد عملے کی مرحلہ وار ڈیوٹی متعلقہ شعبوں کے سربراہان طے کریں گے ۔