دنیا بھر میں اسلامک بینکنگ کے اسکوپ کو دیکھتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اس سال سے اسلامک بینکنگ میں بھی ایم بی اے کی ڈگر ی دینے جارہی ہے۔ جی ہاں ، اگر آپ ماسٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن کی سوچ رہے ہیں ، تو ملک کی یہ سینٹرل یونیورسٹی اس کا ایک خاص کورس لےکرآئی ہے ، جس کی شروعات آٹھ سال قبل ڈپلوما کورس کے طور پر کی گئی تھی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایم بی اے میں اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس کا کورس تیار کرلیا ہے۔ اس کیلئے یونیورسٹی میں 20 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ جلد ہی ان سبھی سیٹوں پر داخلہ کیلئے امتحان منعقد کرایا جائے گا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس نئے کورس کے شروعات کو جہاں انتظامیہ بھی خوش آئند تسلیم کررہا ہے ، وہیں اب اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس میں ایم بی اے کرنے کے بعد ملک میں نوکری کے بھی مواقع ہیں ،کیونکہ کئی جگہوں پر اسلامک بینکنگ کی شروعات ہوچکی ہے ۔ اس طرح کے بینک کی تعدادابھی کم ہے ، لیکن اگر حکومت اس پر توجہ دے تو مستقبل میں اس کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیںگے۔
اے ایم یو میں شروع ہوئے اس کورس سے طلبہ بھی خوش ہیں اور انھیں بہتری کی امید ہے۔ ا ن کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں اسلامک بینک اور شرعی قوانین کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے کافی اہم ہے ۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اسلامک بینکنگ کی شروعات آج سے سال قبل کی گئی تھی اور یہ اس وقت کے وائس چانسلر کی دود اندیشی تھی ، جنھیں معلوم تھا کہ آنے والا وقت اسی طریقہ کار کو اپنائے گا ۔آج جب یہاں سے ایم بی اے کرکے طلبہ نکلیں گے ، تو اس شروعات کو خوش آئند تسلیم کیا جائےگا۔