علی گڑھ میں مقامی کانگریس لیڈر کا بے دردانہ قتل

   

علی گڑھ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) علی گرھ ضلع میں ایک مقامی کانگریس رہنما کو جائیداد کے مبینہ تنازعہ میں چہارشنبہ کے دن گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ بات پولیس کے ایک ترجمان نے بتائی۔ سہ شنبہ کی شام چند نامعلوم افراد دو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شمشاد مارکٹ میں واقع کانگریس لیڈر محمد فاروق کے دفتر میں زبردستی داخل ہوگئے اور ان پر گولیاں داغ دیں۔ فاروق کا دفتر بہت زیادہ مصروف علاقہ میں واقع ہے۔ جہاں اس واقعہ کے بعد کثیر ہجوم جمع ہوگیا اور انہوںن ے ایک حملہ آور کو دبوچ لیا تھا مگر اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی اور اسے چھڑاکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ فاروق کو فوری دواخانہ پہنچایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فاروق کا قتل دراصل جائیداد کے ایک تنازعہ کے سلسلے میں ہوا۔ یہ بات پولیس نے چہارشنبہ کے دن اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک کمار نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔