علی گڑھ: ڈی این اے ٹیسٹ سے عصمت دری کا الزام غلط ثابت

   

Ferty9 Clinic

علی گڑھ۔ عصمت دری کے الزام میں گزشتہ 26 ماہ سے پس زنداں ایک شخص کو ڈی این اے ٹیسٹ نے عصمت دری کے الزام سے آزاد کرادیا۔ اس شخص نے راحت کی سانس لی۔ کیونکہ متاثرہ کے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ متاثرہ کے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ پس زنداں شخص بچے کا باپ نہیں ہے۔ امت نامی یہ شخص فرید آباد میں ملازمت کرتا تھا اور جولائی 2018 میں وہ اپنے بڑے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے گاؤں آیا تھا۔سات ماہ بعد فروری 2019 میں پولیس نے اسے طلب کیا اور اسے لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا قصوروار قرار دیا۔ امت کی ماں اور اس کی بھابی کو پہلے ہی تحویل میں لیا گیا تھا۔ جب امت وہاں گیا تو اسے بھی گرفتار کرلیا گیا۔