علی گڑھ یونیورسٹی کے ایک ہزار طلبہ کیخلاف ایف آئی آر

   

٭ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران 15 ڈسمبر کو ہوئے تشدد کے سلسلہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نامعلوم ایک ہزار طلبہ کے خلاف ایف آئی آر داخل کی گئی ہے ۔ احتجاجیوں نے بلااشتعال تشدد میں ملوث ہونے پر پولیس کی مذمت کی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے زیادہ بے رحمی کے مظاہرہ کا الزام عائد کیا ۔ رپایڈ ایکشن فورس کمانڈنٹ پنت کمار نے 23 ڈسمبر کو ایف آئی آر داخل کی۔ طلبہ کی تعداد پر تنازعہ پیدا ہوگیا بعدازاں سینئر ایس پی نے اس کی وضاحت کی اور بتایا کہ ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ہے طلباء کی تعداد ایک ہزار ہے ۔