عماد کی سگریٹ نوشی شائقین کرکٹرسے ناراض

   

کراچی ۔ پی ایس ایل فائنل کے میچ کے دوران آل راؤنڈر عماد وسیم نے5 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ عماد وسیم نے23 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا اور17 گیندوں پر 19 ناقابل شکست رنز بنائے۔ بہترین کھیل پیش کرنے کے باوجود سوشل میڈیا صارفین و کرکٹ شائقین عماد وسیم سے نالاں نظر آرہے ہیں جس کی وجہ اْن کی ڈریسنگ روم سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔ وائرل ویڈیو میں عماد وسیم کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کروڑوں کرکٹ شائقین کے لیے مثالی شخصیت کی حیثیت رکھنے والے عماد وسیم کے سگریٹ نوشی کرنے پر صارفین آگ بگولا اورکرکٹر پر سخت تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔