حیدرآباد : /2 جنوری (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کے علاقہ کیسرا میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں اتفاقی طور پر عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ بالا نرسمہلو جو پیشہ سے حجام تھا اور بنڈلہ گوڑہ کا ساکن تھا ۔ وہ یکم جنوری کو اپنے مکان سے اتفاقی طور پر مکان کی پہلی منزل سے گرگیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کیسرا نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔