حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) امین پور میونسپلٹی میں ایک چھوٹا بچہ بلڈنگ پر کھیلتے ہوئے اتفاقی طور پر گرکر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امین پور کے علاقہ پٹیل گوڑہ میں ہری ولا ٹاون شپ روڈ نمبر 3 پر ایک عمارت پر گرومورتی لاری ڈرائیور کا بڑا بیٹا ہریش وردھن کھیلتے ہوئے اتفاقی طور پر گر گیا ۔ نیچے وہ سیدھا گیٹ پر گرا جس کی وجہ سے اس کا سر پھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔ امین پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے لڑکے کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا ۔(ش)