عمارت سے گرکر زخمی ہونے والے کمسن کی موت

   

حیدرآباد ۔ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں 10 سالہ کمسن لڑکا فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق احمد خاں جو این جی ٹی نگر ریشم باغ علاقہ کے ساکن عرفان خاں کا بیٹا تھا، کل شام یہ لڑکا کھیل کے دوران حادثاتی طور پر دوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔