حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) ٹریفک پولیس سے وابستہ ایک پولیس کانسٹبل نے فرض شناسی اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت میں لگی آگ میں پھنسے ہوئے ماں اور بیٹی کو کامیاب طور پر بچالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کانسٹبل بی شراون کمار نے پنجہ گٹہ علاقہ میں واقع ایک عمارت کی چوتھی منزل سے اچانک چیخ و پکار کی آوازیں سننے پر وہ چیف منسٹر کی بندوبست ڈیوٹی پر تعینات ہونے کے باوجود وہ فوری اس اپارٹمنٹ میں پہنچ گیا اور وہاں پر لگی آگ میں پھنسے ہوئے 40 سالہ ملیشوری اور اس کی 13 سالہ بیٹی کو وہاں سے بچالیا۔ دونوں کو کامیاب طور پر باہر نکال لیا گیا اور اس واقعہ میں کانسٹبل بھی معمولی طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پولیس کانسٹبل شراون کمار کی فرض شناسی اور دلیری کے مظاہرہ پر اس کی ستائش کی۔ب