حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص فوت ہوگیا۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 62 سالہ آر بالراج جو سیکوریٹی گارڈ تھا گذشتہ روز زیر تعمیر عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مادھا پور پولیس ذرائع کے مطابق بالراج بھرت نگر خانہ میٹ علاقہ کا ساکن تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع